• Sat. Dec 9th, 2023

محمد علی ضیاء نے تھانہ سٹی ساہیوال کی انسپکشن کی اور تھانہ سٹی ساہیوال کے لان میں پودا لگایا

ByNews Time

Aug 22, 2019

ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے تھانہ سٹی ساہیوال کی انسپکشن کی اور تھانہ سٹی ساہیوال کے لان میں پودا لگایا اور تھانہ سٹی میں کی گئ شجر کاری اور گرین بیلٹس و پارکس اور تھانہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوران ASP ,SDPO سٹی سرکل میڈم ڈاکٹر انعم فریال SHO تھانہ سٹی رانا محمد آصف اور SHO تھانہ صدر چیچہ وطنی ریاض بھٹی سابقہ SHO تھانہ سٹی ساہیوال بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس سے ماحول کو صاف ستھرا اور پاکیزہ بنانے میں مدد ملتی ہے آج لگاۓ گۓ پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لیۓ سایہ دار شجر بنیں گے دھوئیں اور پالوشن کی وجہ سے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیۓ مزید شجر کاری پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ساہیوال پولیس بھی اپنے تمام تھانہ جات اور دفاتر میں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے قبل ازیں 10 ہزار پودا جات ساہیوال پولیس کی جانب سے لگاۓ جا چکے ہیں اور مزید شجر کاری کی جا رہی ہے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے لیۓ تھانہ جات میں مختلف پارکس اور گرین بیلٹس اور ویٹنگ ایریاز بناۓ گۓ ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے تا کہ عوام دوست پولیس کلچر کو پرموٹ کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے تھانہ سٹی ساہیوال میں سابقہ SHO تھانہ سٹی ساہیوال ریاض بھٹی کی جانب سے تھانہ میں بناۓ گۓ پارکس اور گرین بیلٹس اور کی گئ شجر کاری کا ملاخطہ کرتے ہوۓ انکی کاوش کو سراہا اور کہا کہ تمام افسران زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں تھانوں اور دفاتر میں بناۓ گۓ پارکس اور گرین بیلٹس اور شجر کاری کی مہم کے دوران لگاۓ گۓ پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایئں……
رپورٹ عائشہ ارشاد ساہیوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *