ساہیوال( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی جہاں شہریوں،ڈرائیورز اور طلباء و طالبات کو ٹریفک آگاہی سے متعلق لیکچرز دیے جا رہے ہیں وہیں DIG ٹریفک پنجاب لاہور کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے خود پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے شہریوں میں پھول اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے پمفلٹ تقسیم کیے اور شہریوں کو بتایا کہ آپ اپنے اینڈرائڈ موبائل فون میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بنائی گئی یہ ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں تاکہ اس ایپلیکیشن کے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس ایپلیکیشن کے ذریعے کسی بھی سرکاری محکمے کے خلاف صرف اپنا جائز کام نہ ہونے کی صورت میں شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔اس سے متعلقہ ادارہ خود آپ سے رابطہ کرکے آپ کا کام کرے گا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے مزید کہا کہ شہریوں میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے سکول،کالجز اور بس و ویگن اسٹینڈز پر جاکر شہریوں کو بتایا جارہا ہے بلکہ شہر کے مختلف چوکوں اوراہم عمارات پر بھی فلیکسز لگا کر اس کی تشہیر جاری ہے۔اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال سوشل میڈیا پر بھی اس کی تشہیر اور طریقہ کار بتا رہی ہے تاکہ شہریوں کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جا سکے۔اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ بھی موجود تھے۔