• Mon. Dec 4th, 2023

وہاڑی کے نواحی گاوں47ڈبلیو بی میں پولیس نے کم عمری کی شادی ناکام بنا دی 63 ڈبلیو بی سے بیاہنے آئے دولہا سمیت دلہن گرفتار کرلی

ByNews Time

Aug 22, 2019

وھاڑی
وہاڑی کے نواحی گاوں47ڈبلیو بی میں پولیس نے کم عمری کی شادی ناکام بنا دی 63 ڈبلیو بی سے بیاہنے آئے دولہا سمیت دلہن گرفتار کرلی
مقدمہ درج

تفصیل کے مطابق
وہاڑی کے نواحی گاوں 47ڈبلیو بی میں ہونے والی کم عمری کی شادی پولیس تھانہ صدر اختر شاہ نے اپنی ٹیم طاہر اے اہس آئی اور کانسٹیبل عدنان کے ہمراہ بروقت کاروائی کرکے ناکام بنا دی 63 ڈبلیو بی کا رہائشی 22سالہ دولہا سعود 47 ڈبلیو میں 13 سالہ پروین کو بیاہنے پہنچ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے موقع پر پہنچ گئے اور جانچ پڑتال کے بعد دلہن کی عمر ب فارم میں کم ثابت ہونے پر دولہا سعود اور دلہن پروین کو حراست میں لے لیا جبکہ نکاح خوان پولیس کو دیکھ کر موقع سے غائب ہوگیا اس حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل راو طارق پرویز نے میڈیا کو بتایا کہ کم عمر دلہن سے لڑکے کی شادی کی جارہی تھی
جو پولیس نے ناکام بنا دی

ملزمان کے خلاف کم عمری میرج ایکٹ کے تحت کاروائی کی گی. رپورٹ. ایریا رپورٹر انضمام الحق وہاڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *