لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگ گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کیریسائمنڈز کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ مشرقی افریقا کے ایک ملک صومالی لینڈ میں ان کا پانچ روز قیام تھا جب کہ امریکا اس ملک کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔ویزے کی درخواست کے سلسلے میں کمپیوٹر کے ذریعے کیری سے سوال پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے مارچ 2011 کے بعد سے اب تک صومالیہ کا کوئی دورہ کیا، اس پر کیری نے جواب دیا کہ گذشتہ برس انہوں نے صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ جواب میں کمپیوٹرائزڈ نظام نے کیری کو درخواست مسترد ہونے اور اس کی وجہ کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی 31 سالہ دوست کیری سائمنڈز نے انکشاف کیاہے کہ وہ مختلف ممالک کی ان لاکھوں شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں جن کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے۔کیری نے اپنی ایک صومالی خاتون دوست کے ساتھ صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انہوں نے اس “ریاست” کے سربراہ کے ساتھ صومالی خواتین کو درپیش متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں خواتین کے ختنے کا معاملہ سرفہرست ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی گرل فرینڈ کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
