• Sat. Dec 9th, 2023

پی ایس ایل نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعلان

ByNews Time

Aug 23, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) پشاور زلمی نے زلمی فاونڈیشن کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں پر مشتمل زلمی فورس پروگرام لانچ کردیا۔ زلمی فورس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے،یہ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں لانچ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان طلبا اور طالبات ZalmiForce.comکے زریعے رجسٹریشن کراسکتے ہیں،زلمی فورس پروگرام کے قیام کا مقصد نوجوان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلمی فورس پروگرام سے مختلف آگاہی پروگرامز اور ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، اس پروگرام کے تحت طلبا کو لیڈر شپ رولز اور ٹریننگ دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کی جائیں گی، انسداد پولیو اور انسداد منشیات کے آگاہی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں زلمی فورس پروگرام کے لیے ممبر سازی کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *