اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے جدہ میں اسلام تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا،رضوان سعید شیخ جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مندوب ہونگے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جدہ میں اسلام تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا ہے ۔ رضوان سعید شیخ کو جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مندوب تعینات کردیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جد ہ میں اسلامی تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن کے قیام کامقصداوآئی سی کیلئے موثراندازمیں کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم کواہمیت دیتاہے ۔ پاکستان کشمیر،امت مسلمہ کے معاملات پراوآئی سی کی حمایت کی قدرکرتاہے۔مستقل مشن کا مقصد او آئی سی کیلئے موثر کام کرنا ہے ۔
پاکستان نے جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مشن قائم کردیا
