• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مشترکہ کا کاروائی, عامر ابوبکر گرنیڈی اور غلام جیلانی ہلاک, ٹانک روڑ پر ظفرآباد کے قریب سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ انتہائی مطلوب دہشت گرد ابو بکر گرنیڈی کھیارہ گروپ کا اہم کمانڈر اور غلام جیلانی کے مارے جانے کی اطلاع،

Dec 6, 2019

او سی:
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ ٹانک روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں پار، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان کھیارہ گروپ سے ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد۔

وی او:

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشتگردوں کی ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک مشکوک مکان میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر سیکورٹی اہلکاروں نے مکان کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران مکان میں موجود مسلح دہشتگردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ جوابی کاروائی میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جنکی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈر عامر ابوبکر گرنیڈی اور غلام جیلانی کے نام سے تصدیق ہوئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر خطرناک درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔