• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر فوادچودھری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

Dec 7, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فوادچودھری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوادچودھری نے تصفیے کے بعد ملنے والی رقم پر غلط بیان بازی کی،فوادچودھری غلط بیان بازی اورجھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہ سکتے،درخواست میں استدعا ہے کہ فوادچودھری کو آرٹیکل 63 ون جی کے تحت نااہل قراردیاجائے ۔