• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”کوہلی کو ’چیز‘ پسند ہے‘ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بھی پتہ چل گیا

Dec 7, 2019

حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست اور عمدہ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کے رنز کا پہاڑ عبو کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ شمرون ہت مائر نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ ایوین لوئس نے 40، کیرون پولارڈ نے 37، برینڈن کنگ نے 31، جیسن ہولڈر نے 24 اور دنیش رام دین نے 11 رنز بنائے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہدف کے تعاقب کیلئے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ”کوہلی کو چیز پسند ہے“۔ آج کے میچ میں بھی انہوں نے یہ سچ ثابت کر دیا اور 208 رنز کا پہاڑ اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر ہی حاصل کر لیا، انہوں نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپننگ بلے باز لوکیش راہول نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔