لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں بلکہ ہم انہیں لڑکوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور ٹیم میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل ہونے والے 34 سالہ فواد عالم نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 41.6 کی اوسط سے 250 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 2009ءمیں سری لنکا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ کی دوسری اننگز میں 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اپنا آخری میچ میں 2009ءمیں ہی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور اس کے بعد سے انہیں موقع نہیں دیا گیا اور اب وہ حیران کن طور پر ایک مرتبہ پھر سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ہی ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم میں 10 سال بعد واپسی کرنے والے فواد عالم پاکستان ٹرافی کے حالیہ سیزن میں بھرپور فارم میں دکھائی دئیے، انہوں نے رواں سیزن میں 4 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنائی جبکہ 211 رنز کی انفرادی اننگز ان کا سب سے بہترین سکور تھا، مڈل آرڈر بلے باز نے مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ میں 781 رنز بنائے۔
فواد عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کب اور کس ٹیم کیخلاف کھیلا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
