• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ نیلم منیر سے جب گھر والے پوچھتے ہیں کہ” کوئی لڑکا پسند ہے تو بتا دو “، تو پاکستانی اداکارہ کیا جواب دیتی ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Dec 9, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہاہے کہ میں منصوبہ بندی کے تحت نہیں چلتی اور اگر آگے جا کر انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی ، کامیڈی فلموں میں اداکاری کرنا بہت پسند ہے ۔
نجی شو ” ریوائنڈ ود ثمینہ پیر زادہ “ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کا کہناتھا کہ میری آنکھیں کمزور ہیں اور اس بات پر میں اپنی آنکھوں کو بہت کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ کوئی دور سے گزر بھی جائے تو مجھے پتا نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس بات پر بڑی خوش ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک نظر میں کسی کا دیکھنا اور محبت ہوجانا تو یہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، میرے گھر والے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی پسند ہے تو بتاو¿ لیکن ایسی کوئی بات نہیں اور مجھے بہت سکون ہے۔
نیلم منیر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کسی کو بھی میرے قریب یا میرے دل کے اندر آنے کے لیے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا۔ نیلم منیر نے بتایا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دار ہو گئی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔ نیلم منیر نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں، میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔