تفصیلات کے مطابق
پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح آج ضلع وہاڑی میں بھی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ضلع وہاڑی کے تمام ڈیلی ویجر نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جس میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کے صدر وکیل احمد اور دیگر تمام ملازمین نے احتجاج کیا احتجاج میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں ڈیلی ویجر کو 1 گنٹھے کی تنخواہ دی جا رہی ہے ان کے ساتھ یہ نہ انصافی بند کی جاۓ اور ان کو مکمل تنخواہ دی جاۓ اور عدالت کے احکامات کی روشنی میں ہمیں جلد از جلد ریگولر کیا جاۓ لاہور ہایئکوٹ میں 2019 10 28 کو جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں ہو نے والے فیصلے کے مطابق ڈیلی ویجر کو ریگولر کیا جائے جی ۔
رپورٹ….
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی