• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹ کی قیمت اتنی کم رکھ دی گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

Dec 13, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جس کی قیمت پچاس روپے رکھی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوژرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں، دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں،آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں،یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہوگا۔