شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ڈی پی او کی آمد پر بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں. آپ سب اپنے مقصد اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری سچائی اور محنت کیساتھ تعلیم حاصل کریں.استاد قوم کے معمار ہیں. استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہیں. استاد کا احترام کریں کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ایک ستون کا کردار ادا کرتے ہیں. تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بہت افسوسناک ہے.پولیس منشیات کے خاتمہ کے لیے معاشرتی ناسوروں کیخلاف کاروائیاں کر رہی ہے تاہم طلباء روشن مستقبل کے لیے اپنے آپ کو معاشرتی برائیوں سے پاک رکھیں. اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس پراعتماد کریں اور ٹریفک سمیت تمام قوانین کی پابندی کریں.اس موقع پر پرنسپل و دیگر عملہ نے ڈی پی او صاحب کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے.
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ