اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے نام ایسا پیغام کہ جان کر آپ بھی حیران ر ہ جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں پی پی چیئرمین نے عمران خان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”اب ابو بچاومہم کون چلا رہاہے،عمران خان؟۔
بلاول کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا ہے۔سعدیہ ستارلکھتی ہیں، بچے مشرف سے پاکستانی عوام محبت کرتے ہیں۔آپ یہ بات نہیں سمجھ سکیں گے۔پاکستان کے لوگ آپ کو مشرف کے مقابلے می دس فیصد عزت بھی نہیں دیں گے۔
ماہم زینی لکھتی ہیں کہ ”مشرف سرٹیفائیڈ مجرم اور غدار ٹھرا، وہی سرٹیفیکٹ جس پر یہ عمران نیازی ناز کرتا تھاکہ دیکھو میں عدلیہ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین ہو اور نوازشریف سرٹیفائیڈ نااہل۔اب جب اپنے ابو مشرف کو مجرم اور غدار کا سرٹیفیکٹ ملا اب سرٹیفیکٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں۔“
امان خان نامی صارف نے لکھا ”خان صاحب کی ’بائیس سالہ جدوجہد‘ کا لب لباب یہ ہے کہ پہلے مشرف کے مارشل لا کی توثیق میں ووٹ ڈال کر جدوجہد کی، پھر قوم سے معذرت کر کے مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے جدوجہد کی اور آخر میں مشرف کو سزا نہ ہونے دینے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔
بائیس سالہ جدوجہد ایک دائرہ ہے۔“