• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیف جسٹس ازخود نوٹس لے کرپہلے مرحلے میں اسکی سماعت نہیں کرسکیں گے،اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے نیاڈرافٹ تیار

Dec 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ازخود نوٹس کے اختیارکوریگولیٹ کرنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔اور اس حوالے سے پہلاڈرافٹ تیارکرلیاگیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس اختیارکرنے کے استعمال سے متعلق پہلا ڈرافٹ تیارکرلیاگیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس کی سماعت پہلے مرحلے پر چیف جسٹس خود نہیں کرسکیں گے بلکہ سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیں گے۔جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس ازخود نوٹس لینے کے بعد سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیں گے،ازخود نوٹس پر فیصلے کے بعد لارجر بینچ میں اپیل کا حق ہوگا۔جونیئر بینچ کے فیصلے کے بعداپیل میں چیف جسٹس لارجر بینچ کا حصہ بن سکیں گے۔