• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تاجر انصاف پشاور کے زیر اہتمام پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف خوشحال بازار میں احتجاجی مظاہرہ

Dec 19, 2019

پشاور(پ ر)تاجر انصاف پشاور کے زیر اہتمام پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف خوشحال بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر شاہد خان‘ ترجمان ہارون صافی ۔ سٹی صدر حاجی شرف الدین ‘ متحدہ آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہ پور سلام اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سابق صدر مملکت پرویز مشر ف کے خلاف فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ مشرف نے 40 سال ملک کی خدمت کی جنگیں لڑیں کیس میں آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے ہیں اور انہیں دفاع کا حق بھی نہیں دیا گیا ہے جبکہ کیس عجلت میں نمٹایا گیا ہم توقع کرتے ہیں کہ مشرف کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔