• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عدالتی کیرئیر کا آخری کیس کونسا سنا اور کیا ریمارکس دیتے ہوئے درخواست نمٹائی ؟ جانئے

Dec 20, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے جوڈیشل کیریئر کے آخری مقدمے کی سماعت کی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے عدالتی کیریئر کا آخری مقدمہ ہے ، سب کیلئے نیک خواہشات ہیں، ۔
سپریم کورٹ آ پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عدالتی کیئر یئر کے آج ” مری میں آمنہ بی بی پر فائرنگ “ سے متعلق آخری کیس کی سماعت کی اور درخواست کو نمٹا دیا ہے ۔جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے عدالت پیشی پر ملزمان کی ضمانت سے اعتراض نہیں کیا تھا ، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا ، لگتا ہے ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے ہیں ۔ وکیل نے کہاکہ گولیوں کے چھر تاحال جسم کے اندر ہیں اور آمنہ بی بی ہسپتال میں ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وکیل صاحب سوچ لیں ضمانت کے خلاف آئے ہیں ، معاملات نہ خراب ہو جائیں ، ہم معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ٹرائل چل رہاہے ۔ چیف جسٹس نے مری میں آمنہ بی بی پر فائرنگ سے متعلق درخواست کو نمٹا دیاہے ۔