• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جسٹس فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل انور منصور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں دیئے گئے فل کور ٹ ریفرنس میں شریک کیوں نہیں ہوئے ؟ اندر کی خبر آگئی

Dec 20, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکت نہیں کی ہے اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چھٹی پر ہونے کے باعث فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکے جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور بھی بیرون ملک ہونے کے باعث شکرت نہیں کر سکیں ہیں ۔
چیف جسٹس کے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹار نی جنرل نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کے فیصلے میں عداوت اور انتقام نظر آ تاہے ، خصوصی عدالت کا فیصلہ بنیادی حقو ق اور فوجداری نظام کے خلاف ہے ، فیصلے میں سزا پر عملدرآمد کا طریقہ غیر انسانی ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہناتھا کہ آرٹیکل 10 اے میں شواہد کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ، بھاری دل سے کہتاہوں کہ چیف جسٹس نے مختصر فیصلے کی حمایت کی ، چیف جسٹس نے فیصلے کی حمایت صحافیوں سے گفتگو میں کی ۔