اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے میں سابق ڈی آئی جی سلیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے مستر دکرتے ہوئے خارج کر دیاہے ، عدالت کا فیصلے میں کہناتھا کہ جب حقائق واضح ہوں اور غیر ارادی غلطی کو گستاخی کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ، توہین مذہب کا الزام لگانے سے متعلق ہمیشہ انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے ، ایمان اور یقین ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے ، دوسروں کو اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے ، گستاخی کا الزام اس وقت بھی ٹھیک نہیں جب مکمل واضح وہ کہ متعلقہ شخص ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا ، درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان کے ایمان اور یقین پر سوال اٹھایا ہے ، 62 ون ای سے متعلق اسلامی تعلیمات کو عدالتی کارروائی کے ذریعے نہیں ناپا جا سکتا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
