• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر،راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی میں ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے معاشرے میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق مساجد میں نماز جمعہ سے پہلے خطابات،

Dec 21, 2019

راولپنڈی ( رانا محمد سعید) ریجنل پولیس آفیسر،راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی میں ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے معاشرے میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق مساجد میں نماز جمعہ سے پہلے خطابات،
خطابات میں افسران نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا رجحان ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس سے ہماری قوم بالخصوص نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے،منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہے، منشیات کا استعمال لوگوں کی زندگیوں کو جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی طور پر تباہ کر رہا ہے،
پولیس کی طرف سے منشیات کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات کئے جاتے ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں، لیکن اس میں معاشرے کو بالخصوص علمائے کرام اور منبر و محراب کی طرف سے منشیات کی روک تھام کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور دیگر تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ منشیا ت کے استعمال کے رجحانات کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، اپنے قرب و جوار میں نشہ کی ترسیل اور استعمال کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں کے بارے میں اعتماد کے ساتھ پولیس کو اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کریں۔