• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مردان پولیس کاکار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔21چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں،

Dec 21, 2019

مردان پولیس کاکار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔21چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں، اسلام آباد اور سوات پولیس کو 50مقدمات میں ملوث بین الصوبائی کارچورگروہ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
ملزمان چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرنگ کے بعد جعلی کاغذات پر فروخت کرتے تھے،ڈ ی پی او سجادخان کی پریس کانفرنس سے خطاب

تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیزکرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد،ڈی ایس پی رورل انعام جان، تھانہ سٹی پولیس ایس ایچ او محسن فوادخان اور تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او مقدم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیاگیا ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران بین الصوبائی کارچورگروہ کے چارساتھیوں کوٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، موقع واردات سے 04 عددٹیمپرشدہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں پولیس نے ٹیمپرنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضہ میں لے لیں۔گرفتارملزمان میں حاضرعلی ولد نمیرخان سکنہ محلہ منی خیل اسماعیلہ ضلع صوابی، سجاد عرف زبیرولدمحمدفاروق سکنہ شیخ ملتون سیکٹراے،سلیم خان عرف ڈاکٹرسلیم ولدطاوس سکنہ ڈنڈاو اشرف کلے تحت بھائی اور آیاز ولد شاجہان سکنہ سکندرے پارہوتی شامل ہیں۔ ڈی پی او سجادخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چورگروہ نے آپس میں وٹس اپ گروپ بنارکھاتھا جس کے ذریعے وہ ایک دوسرے کے ساتھ چوری کی گاڑیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے تھے ڈی پی او نے کہاکہ ملزمان پنجاب سمیت صوبہ کے دوسرے اضلاع سے گاڑیاں چوری کرکے مردان لاکر ملزم حاضرعلی کے گھرواقع خواجہ ٹاون مردان میں ٹمپرنگ کرتے اوربعد میں جعلی دستاویزات بناکرعام لوگوں پردھوکہ اورفریب سے فروخت کرتے تھے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان حاضرعلی، سجادعرف زبیر اور سلیم عرف ڈاکٹرسلیم پہلے سے اسلام آباداورڈسٹرکٹ سوات پولیس کوچوری کے تقریباً 50مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انٹاروگیشن کے دوران گرفتارملزمان کے قبضہ سے انکی نشاندہی پرچوری کے ٹمپرشدہ مزید 17 گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے دیگرچار ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیراحمد کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔