واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرض اور پاکستانی معیشت کے حوالے سے اپنا موقف دے دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن چیف ایرنسٹو ریمریزنے کہاہےگزشتہ ہفتےایگزیکٹو بورڈنےمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا.پاکستان نےپہلی سہ ماہی میں اہداف حاصل کیے.آئی ایم ایف کے مشن چیف کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بیشتر اہداف حاصل کرلئے گئے۔یہ اہداف زرمبادلہ، حکومتی خرچ اور بجٹ خسارہ سے متعلق تھے جو اب حاصل کرلئے گئے ہیں۔مشن چیف کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح میں ٹھہراو آگیاہے۔ مارکیٹ اور سرمایہ کااروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔بیرونی کھاتوں میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔ایکس چینج ریٹ مستحکم ہونےکےباعث مہنگائی میں کمی ہوسکتی ہے.مشن چیف کے مطابق حکومت نے بی آئی ایس پی کے فنڈ میں اضافہ کیا۔پاکستان نے معاشی عدم استحکام کو سدھارنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔انہوں نے کہاپاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات پر زوردینا ہے۔معاشی شرح نمو سست مگر اندازوں کے مطابق ہے۔پاکستان کوپاورسیکٹرمیں گردشی قرض کاسامناہے.