• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ’تباہی‘ مچا دی، ایک میچ میں کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

Dec 26, 2019

سڈنی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف کی بگ بیش لیگ میں ’تباہ کاریاں‘ جاری ہیں جنہوں نے اپنے دوسرے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا مقابلہ ہوبارٹ ہیوری کینز کیساتھ ہوا اور اس میچ میں انہوں نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔ میلبورن سٹارز نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ مارکوس سٹوئنس نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ نک میڈنسن نے 40 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہیوری کینز کی ٹیم حارث رﺅف کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے زیادہ دیر تک ٹھہر نہ سکی اور 16 اوورز میں ہی 111 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ حارث رﺅف نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکس ویل اور ایڈم زامپا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔