• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”کرسمس اور 25 دسمبر مبارک ہو دوستو!“ شعیب ملک نے مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کیساتھ میچ کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ بھارتی ہکا بکا رہ گئے

Dec 26, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کرسمس اور 25 دسمبر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارت کیساتھ کھیلے گئے ٹی 20 میچ کی ایسی تصویر شیئر کی کہ بھارتی ہکا بکا رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 25 دسمبر 2012ءمیں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان نے 5 وکٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی تھی اور شعیب ملک نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے چھکا رسید کیا تھا۔
ضرور پڑھیں: سعودی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ پر لٹ گئے
اس میچ میں کپتان محمد حفیظ نے 44 گیندوں پر 61 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور چھکا مار کر میچ پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا تھا اور پھر دھونی کی جانب دیکھتے ہوئے مکا لہرا کر کامیابی کا جشن بھی منایا گیا تھا اور عین اسی لمحے بنائی گئی تصویر ہی انہوں نے شیئر کی۔