کراچی(نمائندہ خصوصی)صدارتی ایوارڈ یافتہ خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے احساسات کی بات چھیڑ دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھاآئیے احساسات کی بات کریں۔
مہوش سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے تبصروں اور آرا کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اس بار وہ ٹویٹر صارفین کی توجہ کا مرکز احساسات کے موضوع پر بنی ہوئی ہیں جہاں ان کی پوسٹ پر اب تک پانچ ہزار کے قریب لوگ ردعمل دے چکے ہیں۔
مدثر شریف نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ‘نہ کرپگلی رو دو گی اگر میں نے احساسات پر بات شروع کردی تو’
مشہود علی نامی صارف نے لکھا کہ احساسات دراصل وہ جذباتی ردعمل ہے جو کوئی شخص قلبی اور جذباتی کیفیات کے دوران محسوس کرتا ہے۔ایک اور بات ،دنیا کابہترین احساس یہ ہے کہ جب آپ اپنے کسی پیارے جانب دیکھیں اور وہ پہلے ہی آپ کو خوشی سے دیکھ رہا ہو۔
سلیم احمد نے لکھا ’اچھی بری فیلنگ کا تعلق آپ کے دل کے موسم سے ہوتاہے۔دل کا موسم اچھا تو خزاں بھی بہار دوسری صورت میں بہار بھی خزاں ‘
پریتو نے لکھا ‘ میں سوچتی ہوں کہ اگر ہم میں جذبات نہ ہوتے تو ہم زیادہ کامیاب ہوتے’
سرفراز راجہ کے جذبات پر موسم کااثر کچھ زیادہ ہی دکھائی دیتاہے،مہوش کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ‘شدید سردی کے باعث جذبات منجمد ہیں’
سلمان نامی صارف نے کہ احساسات جیسے بھی ہوں بس مثبت ہونے چاہئیں۔
ارسلان نامی صارف نے لکھا کہ وہ احساس جو آپ متعدد جعلی آئی ڈیز کو اپنی تعریف کرتا دیکھ کر محسوس کرتی ہیں؟ آہ ۔۔یہ دنیا آج کل کتنی مصنوعی ہوگئی ہے۔
احساسات پر تبادلہ خیال تو جاری ہی ہے لیکن ایک صارف تنویر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جواب نہ دینے کی فنکاروں کی عادت کو مد نظر رکھتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘ میں محسوس کررہا ہوں کہ آپ کسی کو بھی جواب نہیں دیں گی’۔