• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ اقراءعزیز اور یاسر حسین کا نکاح ہو گیا ، حق مہر کتنا رکھا گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Dec 29, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اقرا عزیز اوریاسرحسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اقراءعزیز اور یاسر حسین کے نکاح کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ نہایت ہی خوبصورت سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہنے بیٹھی ہیں اور مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں ۔ ویڈیو میں فراہم کی گئی معلومات اقراءعزیز کا حق مہر چار تولے سونا رکھا گیاہے ۔اقراءعزیز کو شہرت معروف ڈرامے ” سنو چندا“ اور ” رانجھا رانجھا کردی “ سے ملی جس نے انہیں کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچا دیا ، جن کا نکاح گزشتہ رات فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے یاسر حسین سے ہو گیاہے ۔ ان دونوں کی رومانوی کہانی کا آغاز ایوارڈ شو کے دوران اس وقت ہوا جب انہوں نے اقراءکو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا ۔

رواں ماہ اقرا اوریاسر نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پراپنی شادی کاکارڈ شیئر کرکے اعلان کیا کہ دونوں دسمبرکی 28 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔