• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ آفس کی فوری سماعت سے معذرت

Dec 30, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،لاہورہائیکورٹ آفس نے درخواست پرفوری سماعت سے معذرت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی ہے، آرڈیننس سے کرپشن کیسوں میں نیب کی تفتیش کا اختیار ختم کیا گیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کرپشن کو فروغ ملے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیا جائے، ہائیکورٹ آفس نے اعتراض میں کہاہے کہ درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی،موسم سرماکی تعطیلات کے بعدسماعت کی جاسکے گی۔