• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، کون کون شامل ہے؟

Dec 30, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ایشین ڈویلپرز کرپشن کیس میں گرفتاریاسرحیات اور محمدالیاس نے درخواست ضمانت دائرکردی،درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ درخواست گزاروں کے کمپنی میں صرف 25 فیصد شیئرز ہیں، یاسر حیات کی عمر 41 جبکہ محمد الیاس کی عمر 52 سال ہے،ملزمان بلڈ پریشر اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ نیب نے بے بنیادالزمات لگاکرگرفتارکرلیا،درخواست گزاراچھی شہرت کے مالک ہیں،نیب نے محض ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کاالزام لگاکرگرفتارکیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزاروں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔