• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹی 20، سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دے دیا

Jan 8, 2020

اندور (نمائندہ خصوصی) سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں آئی لینڈرز نے بھارت کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہولکر کرکٹ سٹیڈیم اندور میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا نے 20، اویشکا فرنینڈو نے 22، اوشاڈا فرنینڈو نے 10، بھنوکا راجاپاکسا نے 9، دسون شناکا نے 7، دھنانجیا دی سلوا نے 17، وانیندو ہسارانگا نے 16 اور ایسورو اوڈانا نے ایک سکور بنایا۔
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نودیپ سائنی اور کلدیپ یادیو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، لوکیش راہول، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، نودیپ سائنی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
سری لنکن سکواڈ کی قیادت لاستھ ملنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، کوشل پریرا، اوشاڈا فرنینڈو، بھانوکا راجا پاکسا، داسون شناکا، دھنانجیا دی سلوا، ایسورو اوڈانا، وانیندو ہسارانگا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں