• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے راس ٹیلر رو پڑے مگر کیوں؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں

Jan 9, 2020

سڈنی (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راس ٹیلر اپنے مینٹور مارٹن کرو کا دیا گیا ہدف حاصل کرنے پر جذباتی ہو گئے اور پریس کانفرنس کے دوران ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر نے سڈنی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 22 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے ٹاپ ٹیسٹ سکورر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے اس بارے میں گفتگو کی گئی تو وہ آنجہانی مارٹن کرو کو یاد کر کے رو دئیے۔
راس ٹیلر نے بتایا کہ میں نوجوانی میں نیوزی لینڈ کیلئے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتے تھے تاہم اس وقت مارٹن کرو میرے مینٹور بنے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ہدف دیا، اب جب وہ اس ہدف کو حاصل کر چکا ہوں مگر خوشی منانے کیلئے مارٹن کرو موجود نہیں ہیں۔