ڈیرہ اسماعیل خان سے
اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علماءکونسل کی طرف سے کوٹلی امام حسین میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی جلوس، علامہ رمضان توقیر، علامہ ناصر توکلی، علامہ غضنفر سمیت دیگر مقررین کے خطابات، امریکی حملہ کے بعد امت مسلمہ کو وحدت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین سے بنوں روڈ تک احتجاجی جلوس علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں نکالا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اہل تشیع کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی جلوس سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدام کے بعد امت مسلمہ کو مسلکی تقسیم سے بالا تر ہو یزید وقت کے خلاف اتحاد قائم کرنا ہو گا، ہمارا احتجاج ایران کے لیے اس وجہ سے نہیں کہ ایران شیعہ ملک ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، قاسم سلیمانی کا داعش کے خلاف کردار ناقابل فراموش ہے، ہم سعودیہ کے خلاف نہیں بلکہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے خلاف ہیں، سعودی حکمران شا ہ فیصل اور شاہ عبداللہ ہمارے سر کا تاج تھے لیکن محمد بن سلمان اس وقت اسلامی دنیا کا سربراہ نہیں بلکہ عالم کفر کا پٹھو بن چکا ہے، قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ خوش نہ ہو، بلکہ اب پورے خطہ سے امریکہ کی موت ہو گی، احتجاجی جلوس سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ غضنفر نقوی، علامہ ناصر توکلی، سمیت دیگر مقررین نے خطابات کیے،