پریس ریلیز
(شعبہ اطلاعات وتعقات عامہ)
ڈی آئی جی بنوں ریجن عبد الغفور آفریدی کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفیس بنوں میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،ایڈیشنل ایس پی سردار توحید خان گنڈاپور، ایس پی انوسٹی گیشن نثار احمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین،ڈی ایس پی صدر عدنان شاہد،ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان،ڈی ایس پی رورل سرداد خان،انچارج اشپشل برانچ عمران اللہ خٹک،سرکل آفیسر سب ڈویژن وزیر شیر اکبر،انچارج ڈی ایس بی نعمت الرحمن اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے میٹنگ کے دوران سنگین جرائم اس کی تفتیش اور ہونے والی کارروائیوں سمیت جرائم کی روک تھام، سد باب اور منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کے خلاف کارروائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور پولیس افسران کی منشیات اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ضلع بنوں میں منشیات فروشوی میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے منشیات میں ملوث موت کے سوداگروں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کی بھی سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو منشیات فروشوں خصوصا آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری رکھے کیوں کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں آئس کو نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے انہوں نے آئس اور اس کے مہلک اثرات کے حوالے سے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا میٹنگ میں بنوں ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے منشیات فروشی میں ملوث بڑی مچھلیوں سمیت مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کیے خلاف کریک ڈاؤن پر سال 2019 میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں بنوں پولیس نے 767مجرمان اشتہاری، 1067عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ قتل و اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد843ملزمان میں سے713ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل و ضرر برآمد کیےجبکہ 23چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کیے منشیات فروشی میں ملوث1897ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے2876 ملزمان گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیے معمولی نوعیت کی شکایات پر23897 شخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی جبکہ رات کے وقت آوارہ گردی کرنے والے9359اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی گئیں ضلعی PALدفتر سے کل1988اشخاص نے شخصی کردار کی اسنادوصول کیں ڈی آر سی میں کل622شکایات کے راضی نامے کروائے گئے مختلف تھانہ جات میں کل 1513شکایات پر باہمی صلح کروائی پورے سال میں کل 14911ناکہ بندیاں،720سرچ آپریشنزکرکے311عدد کلاشنکوف،71عدد کالاکوف،88عددرائفل، 575 عدد بندوق، 22عد د ہینڈ گرینڈ،3018عدد پستو ل،72401عدد ایمونیشن برآمد کیے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کے قبضے سے 3کلو 383گرام ہیروئن،3کلو 79گرام آئس،429کلو468گرام چرس،15کلو 250گرام افیون،772بوتل شراب برآمد کی گئی کرایہ مکانات، حساس مقامات اورہوٹلز کوچیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف224
مقدمات درج رجسٹرکیے سال 2019میں کل160444 گاڑیاں بذریعہ VVSچیک کیے گئے جس میں13گاڑیاں سرقہ شدہ جبکہ 27گاڑیاں523/550،نان کسٹم پیڈ
06گاڑیاں 419/420/468/471PPC کے تحت 27 گاڑیاں قبضہ پولیس کئی گئی ہیں ڈی آئی جی بنوں ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسران تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت درد رسی،درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، ایف آئی ار کے اندراج اور مدد کے طلب گار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کالی بھیڑیوں کو نشان عبرت بنایاجائے گا اور سنگین نوعیت کے جرائم کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے تھانوں میں اشتہاریوں کی ہسٹری شیٹ مکمل رکھے اور جامع تفتیش کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لانے اور تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے قتل، اقدام قتل اور دوسرے سنگین جرائم کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہنے اور ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائیں۔
ترجمان بنوں پولیس