• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف میں تصادم،خواتین و بچوں سمیت8 افراد جاں بحق

Jan 11, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف کے درمیان تصام کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گزشتہ رات رکشا اور ہائی روف میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے، خوفناک تصادم کے باعث رکشا میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد میں صفیان، معاویہ، مہر النسا، لائبہ، نیلوفر، مجیب الرحمٰن شامل ہیں
پولیس کے مطابق ہائی روف میں سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے تیسر ٹاؤن کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی فیملی سوار تھی، ان میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل تھے، متاثرہ فیملی گلشن اقبال ضیا الحق کالونی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جا رہی تھی کہ اس دوران تصادم ہوا اور ہائی روف میں آگ لگنے کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا تھاکہ تصادم کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی تاہم گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سی این سلنڈر اپنی جگہ صحیح سلامت موجود ہے۔