• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماورہ حسین حاملہ ہوگئیں؟

Jan 14, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ حاملہ نظر آرہی ہیں

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ حسین کچن میں کھڑی کیک بنا رہی ہیں۔ انہوں نے اس کے بارے میں لکھا کہ یہ ان کے نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس میں ان کا نام عنایہ ہے۔ انہوں نے لکھا حاملہ عنایہ کیک بنا رہی ہے۔
ماورہ حسین کی یہ ویڈیو سامنے آنے پر ان کے مداح کافی پرجوش ہوئے اور انہوں نے کمنٹس کے سیکشن میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ ایک شخص نے تو چاکلیٹ کیک کو اپنا پسندیدہ بتایا اور فرمائش کردی کہ اس موسم میں یہ کیک اسے بھجوادیا جائے۔