• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد عامر نے بی پی ایل میں دھوم مچا دی، ایک میچ میں کتنی وکٹیں لیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

Jan 16, 2020

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں کیرئیر بیسٹ باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں اڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے راج شاہی رائلز کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 17 سکور کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی کر اپنی ٹیم کو 27 رنز سے فتح دلا دی۔
محمد عامر نے اس میچ میں شعیب ملک، لٹن داس، عفیف حسین، الوک کپالی، آندرے رسل اور تیج الاسلام جیسے کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔