• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Jan 17, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے، پاکستان کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات 7دہائیوں پر مشتمل ہیں ، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ،افغانستان سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں ، طالبان سے مذاکراتی عمل میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ شامحمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بزرگوں اور جوانوں کوگرفتار کیاجارہاہے ، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، بھارت تاثر دے رہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں، بھارت کا شہریت بل بھارتی شہریوں نے بھی مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوداعش سے متعلق خدشات ہیں، خطے میں داعش کے خاتمہ کیلئے پارٹنرز سے تعاون کررہے ہیں،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے۔ اس موقع پر امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے ، پاکستان کومزید مضبوط بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔