ساہیوال (نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف ساہیوال کے انگلش ڈیپارنمنٹ میں جنوبی ایشیا کے لٹریچر میں خواتین کی عکاسی سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں چین کی جیاﺅٹانگ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالر عمران جوئیہ نے اظہار خیال کیا -سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ او آر آئی سی نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی خصوصی ہدایت پر کیا جس میں او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز میڈم آسیہ سعید اور شعبہ انگلش کے سربراہ ڈاکٹر شبیر احمد کے علاوہ فکیلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی -سیمینار کا مقصد مغربی لٹریچر میں خواتین کی کردار سازی اور عکاسی کے بارے میں پھیلائے گئے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرنا اور طلبا وطالبات کو درست تصویر دکھانا تھا -سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جبکہ آخر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز میڈم آسیہ سعید نے مہمان مقرر کو خصوصی شیلڈ بھی دی-