اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مستردکردی، عدالت نے احسن اقبال کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے احسن اقبال کو جیل میں اہلخانہ سے ملاقات ،علاج اورگھرکے کھانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل کی سماعت ہوئی،نیب نے احسن اقبال کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکردی،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ 28روزکاجسمانی ریمانڈہوگیاکیا90 روزہ ریمانڈ لیں گے؟نیب نے کہا کہ احسن اقبال کو23دسمبرکو گرفتار کیا،تحقیقات جاری ہیں،نیب کاکہناتھا کہ متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیا ہے اورگواہوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں،کچھ بینک ریکارڈ مل چکا ہے بعض بینکوں سے ریکارڈ ملنا ہے ۔
احتساب عدالت نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی،عدالت نے احسن اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،عدالت نے احسن اقبال کو 4 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
احسن اقبال کے وکیل نے جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست کردی،وکیل کاکہناتھا کہ گھرسے پرہیزی کھانا ملے تو احسن اقبال کیلئے بہترہوگا،وکیل نے مزید کہاکہ ہفتے میں دودن ملاقات کیلئے بھی مقرر کئے جائیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات، علاج اور گھر کے کھانے کی اجازت دیدی۔
نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل،احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،جوڈیشل کردیا
