اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس منظور کرنے پر عدالت میں جواب جمع کرادیا،سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے صدارتی آرڈیننسزپرعدالت کوجواب جمع کرایا،جواب میں کہاگیا ہے کہ صدر کو آئین میں آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، صدر کو آئین میں آرڈیننس پاس کرنے پر کوئی قدغن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میںمسلم لیگ ن کی حکومتی صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،حکومت کی جانب سے سینئر وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،سینیٹر رضاربانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس منظور کرنے پر عدالت میں جواب جمع کرادیا،سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے صدارتی آرڈیننسزپرعدالت کوجواب جمع کرایا،جواب میں کہاگیا ہے کہ صدر کو آئین میں آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، صدر کو آئین میں آرڈیننس پاس کرنے پر کوئی قدغن نہیں۔
عدالت کی ڈاکٹر بابراعوان کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی،رضا ربانی نے استدعا کی کہ تجاویز تیار کرنے کیلئے کچھ وقت دیا جائے ،عدالت نے رضاربانی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔