ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
جماعت اسلامی ڈیرہ کا مہنگاہی بے روزگاری ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف جی پی او سے چوک 15تک احتجاجی ریلی پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران نیازی کے خلاف شدید نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر پورے،ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جماعت اسلامی ڈیرہ کے امیر حاجی عقیل ڈمرہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی جی پی او سے چوک ون فائیو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے احتجاجی ریلی میں ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ سپل، تحصیل امیرحاجی عقیل ڈمرہ فضل الرحمان ایڈوکیٹ،حاجی بشیر ہرگن،تحصیل جنرل سیکرٹری عنایت اللہ نائب امیر عبدالرشید گنڈہ پور،سیٹھ فضل رحمان بلوچ،ایوب ایوبی سمیت عہدیداران وکارکنان کثیرتعداد میں شریک تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی پیداورا پی ٹی آئی کے عمران نیازی نے عوام کو دھوکہ دیا اور غلط پالیسیوں کی بدولت غریب عوام پر مہنگاہی بے روزگاری اور ناروا لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرکے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ملک میں آٹے گندم کا بحران عمران کے حواریوں نے مسلط کیا ہے ملک میں ملک میں مہنگاہی اور کرپشن کے خاتمے کی دعویدار حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں کرپشن میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے۔مہنگاہی بے روزگاری اورموجودہ ناکام حکومت کے خاتمے تک جماعت اسلامی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔