• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ کپتان بابر اعظم بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

Jan 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سرفراز کی کمی ٹی ٹوئنٹی میں شدت سے محسوس ہو رہی ہے کیونکہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم بھی کر رہا ہے ،انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بطور کپتان ٹیم میں واپس آجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کا ٹیم میں واپس آنا خوش آئند ہے ،یہ وہی کمبی نیشن بنتا جا رہا ہے جو پہلے تھا ،پہلے اس کمبی نیشن کو چھیڑنا ہی نہیں چاہیے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سرفراز کی کمی ہے ،اگر وہ واپس ٹیم میں آ جاتے ہیں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا جا سکتا ہے ۔