• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو والد سے جڑی پوسٹس میں ٹیگ نہ کیا جائے “مصنف خلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی کی سوشل میڈ یا صارفین سے اپیل

Jan 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف لکھاری اور نجی ٹی وی کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی ہانیہ قریشی نے کہا ہے کہ میرے والد سے جڑی پوسٹس میں ہمیں ٹیگ نہ کریں ۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پیغا م جا ری کرتے ہوئےخلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی ہانیہ قریشی نے کہا کہ مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو ہمارے والد سے جڑی پوسٹس میں ٹیگ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا اثر میرے بہن بھائیوں پر اچھا نہیں ہو گا۔انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمرمیرے بہن بھائیوں کے والد ہیں ، ان کے خلاف باتیں سن کر ان پر برے اثرات ہی مرتب ہوں گے ،اس لئے میری درخواست ہے کہ ہمیں اس طرح کی کسی بھی پوسٹ میں نہ ٹیگ کیا جائے او ر نہ ہمارا ذکر کیا جائے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے کچھ ٹی وی پروگراموں میں عورتوں کے خلا ف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تنقیدیوں کا ان کے خلاف گھیرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔