• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والوں کو اطلاع ہو کہ۔۔۔‘معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں،بڑا دعویٰ کردیا

Jan 27, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔

’نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں۔ آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔‘

انہوں نے کہا’وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔‘