ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان
درابن روڈ کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگرودں کا حملہ،چیک پوسٹ پر فائرنگ ،ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر بھی داغے،حملہ آور فرار کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تفصیلات کے مطابق کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا, پولیس کے مطابق 6 حملہ آوار چیک پوسٹ پر موٹرسائیکلوں پر آئے تھے, جنہوں نے چیک پوسٹ پر تین راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو ناکارہ ہوئے ۔بم ڈسپوزایبل سکوارڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے ایک ہینڈ گرنیڈ کو قبضہ میں لیا جبکہ ایک گرنیڈ کو خطرناک ہونے پر ضائع کیا, دہشت گردوں نے 5 کلو کی ریمورٹ آئی ڈی بھی نصب کی جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا, پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھرپور جواب دیا اور دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا