• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 5 دہشتگردہلاک،2 جوان شہید

Jan 30, 2020

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اوراسد خان شامل ہیں۔