• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا:سر فراز احمد

Jan 30, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے، کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاکر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہ پچھلی بار بھی پی ایس ایل میں شروع کے نمبروں پر بیٹنگ کرنے آئے تھے اور اس بار بھی وہ اوپر کے نمبروں پر ہی بیٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کرے اور پاکستان سپر لیگ میں ان کی بھی یہی کوشش ہوگی کہ بہتر سے بہتر پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں واپس آئیں۔