• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں

Feb 8, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹی وی اور سٹیج کی مشہور اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 3 دہائیوں تک ٹی وی اور سٹیج پر اداکاری کرنیوالی نگہت بٹ انتقال کرگئیں، وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نگہت بٹ معاشی تنگ دستی کی وجہ سے 2 سال سے گھرکا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکی تھیں، نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔