کراچی (نمائندہ خصوصی)اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ آئزہ خان کا اصل نام بتا دیا ۔ایک انٹر ویو کے دوران دانش تیمور نے بتا یا کہ انہوں نے عائزہ خان کو کس طرح شادی کی پیشکش کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عائزہ خان کے زندگی میں آنے سے پہلے ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کی لیکن میں اس وقت پڑھ رہا تھا اس لیے اسے انکار کردیا جس پر لڑکی نے پوچھا کہ تم کسی اور لڑکی سے پیار کرتے ہوئے تو اس پر میں نے جواب دیا ہاں ،اس کا نام کنزہ ہے ۔اداکار نے کہا کہ حیران کن بات یہ تھی کہ عائزہ خان کا اصل نام بھی کنزہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس سے میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ میں اس سے پیار کرتا تھا ۔دانش تیمور نے بتا یا کہ میں نے عائزہ کو ڈیٹ پر جانے کی پیشکش نہیں کی بلکہ ڈائریکٹ شادی کی پیشکش کی ۔