ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ فلم ’گلی بوائے‘ نے 11 فلم فیئر ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم ایک عام سے لڑکے کے مشہور ترین ’ریپ سٹار‘ بننے کے سفر کی کہانی پر مبنی ہے۔
فلم گلی بوائے کو فلم فیئر ایوارڈز 2020 میں 11 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ گلی بوائے کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، اداکار ، اداکارہ، معاون اداکار اور معاون اداکارہ کے ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ بہترین سکرین پلے، ڈائیلاگ، میوزک البم، شاعری، سینما ٹوگرافی، پروڈکشن ڈیزائن اور بیک گراﺅنڈ سکور کے ایوارڈز بھی فلم گلی بوائے کو دیے گئے ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھارتی فلم کو 11 فلم فیئر ایوارڈز دیے گئے ہوں۔